پی ایس ایل‘ کمشنر سی پی او‘ ڈپٹی کمشنر کا کنٹرول روم کا دورہ

  پی ایس ایل‘ کمشنر سی پی او‘ ڈپٹی کمشنر کا کنٹرول روم کا دورہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) شائقین کے جوش کے پیش نظر ڈویڑنل انتظامیہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

،پولیس کرکٹ میلے کی کامیابی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔پی سی ایل کے ملتان میں پہلے میچ کے پرامن انعقاد کے بعد انتظامیہ کی نظریں اگلے ٹاکرے پر جم گئیں۔ کمشنر ملتان ڈویڑن شان الحق اور آر پی او وسیم سیال کی زیر صدارت انتظامیہ،پی سی بی اور پولیس کا مشترکہ اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اس موقع پر کمشنر شان الحق نے کہا کہ عوام کے جم غفیر نے سٹیڈیم میں آکر زندہ دلی اور کرکٹ سے محبت کا ثبوت دیا۔اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے ساتھ انتظامیہ پر ہر فرد کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔اگلے ٹاکرے کیلئے ڈویڑنل انتظامیہ مزید موثر اقدامات کرکے ایونٹ کو چار چاند لگائے گی۔غیر ملکی کھلاڑیوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جو انتظامیہ کی محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کے میگا ایونٹ کی کامیابی کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ملتان میں کئی سال بعد کرکٹ کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ،پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔ آرپی او ملتان وسیم سیال نے کہا کہ پولیس کا ہر جوان اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈیوٹی دے رہا ہے۔اولیاء کرام کی دھرتی پر ایونٹ کے شرکاء محنت اور امن کا پیغام لیکر جائیں گے۔سیکورٹی ادارے جامع حکمت عملی کے تحت ایونٹ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں۔پولیس،انتظامیہ سیکورٹی اداروں کی مشترکہ حکمت عملی سے ایونٹ کامیاب ہوا۔ملتان میں پی ایس ایل میں شائقین کرکٹ کا ریکارڈ مجمع تھا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک،سی پی او ملتان زبیر احمد دریشک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔بعدازاں کمشنر شان الحق اور آر پی او ملتان وسیم سیال نے ڈی سی آفس ملتان میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور بریفنگ لی۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر