ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی کرکٹ ٹیموں کی ملتان سٹیڈیم میں زبردست پریکٹس

ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی کرکٹ ٹیموں کی ملتان سٹیڈیم میں زبردست پریکٹس

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)پی ایس ایل فائیو کے سلسلہ میں ملتان سلطانز اور(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کراچی کنگز کی کرکٹ ٹیموں نے ملتان سٹیڈیم میں زبردست پریکٹس کی، شاہد آفریدی سمیت ملتان سلطان کے سٹار کھلاڑیوں کوریسٹ کرایا گیاتفصیل کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے سلسلہ میں دوسرا میچ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کے درمیان ہوگا جس کی تیاری کیلئے دونوں ٹیموں نے گراونڈ میں خوب جم کر پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور ٹر یننگ کی۔ کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی اورزبردست پروٹوکول کے ساتھ اسٹیڈیم لایا گیا۔ ملتان سلطان کے شاہد آفریدی،عرفان،عمران طاہر سمیت کچھ اہم کھلاڑیوں کو ریسٹ کرایا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر