امریکی ریاست وسکونسن میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 6افراد ہلاک
واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں سابق کمپنی ملازم کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی ماراگیا،خبر ایجنسی کے مطابق 5 ساتھیوں کو مارنے والے 51سالہ شخص کو گزشتہ دنوں کمپنی سے نکالا گیا تھا،واقعہ کے بعد پولیس نے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لیکرسکولز بند کرا دیئے، واضح رہے امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، رواں برس امریکہ میں فائرنگ کے 40 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 75 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔
امریکہ فائرنگ