فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ‘ 329لٹر ناقص دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن ‘ 329لٹر ناقص دودھ تلف

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈیری سیفٹی ٹیموں نے شہربھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے 46 دودھ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

بردار گاڑیوں میں موجود 4 ہزار 80 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی۔09 گاڑیوں میں موجود 329 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ملتان میں 58دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیاجن میں سے 09کے سیمپل فیل اور 03گاڑیاں خالی پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اوربڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔عرفان میمن کامزید کہنا تھا کہ ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتی؎ ہیں۔عوام کو ملاوٹ سے پاک خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

دودھ تلف

مزید : ملتان صفحہ آخر