نیازی حکومت نے ملک وقوم کا دیوالیہ نکال دیا ہے‘ شمیلہ اسلم

  نیازی حکومت نے ملک وقوم کا دیوالیہ نکال دیا ہے‘ شمیلہ اسلم

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)مسلم لیگ نواز کی سابق رکن صوبائی اسمبلی شمیلہ اسلم نے کہا کہ نیازی حکومت نے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک و قوم کا دیوالیہ نکال دیا ہے حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے لیگی کارکنوں ورکروں نے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیگی عہدیداران شیخ عبدالرحمن زاہد منیر بھٹی چوہدری امین ملک طاہر عبدالستار سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے اس سے پہلے بھی بیگم کلثوم نواز پر بھی گھٹیا پراپیگنڈا کیا گیا تھا میاں نواز شریف کی بیماری پر حکومتی اعتراضات بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے اپوزیشن لیڈر شپ پر جھوٹے الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں غیر جمہوری قوتیں میاں نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہو چکی ہیں سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران نیازی اور اس کی ٹیم کے ساتھ کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی پی ٹی آئی حکومت میں بیٹھا ہر شخص اپنی گردن بچانے کی کوشش کر رہا ہے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں دینے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے نیازی حکومت نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر