گوگرین وہاڑی مہم کا افتتاح‘ ڈپٹی کمشنر‘ ڈی پی او نے پودے لگائے

گوگرین وہاڑی مہم کا افتتاح‘ ڈپٹی کمشنر‘ ڈی پی او نے پودے لگائے

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)کلین اینڈ گرین پنجاب کے سلسلے میں گوگرین وہاڑی مہم کا باقاعد ہ افتتاح کیا گیا گو گرین وہاڑی مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

رشید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کے ہمراہ وی چوک میں پودے لگا کر کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید اور ڈی پی او اختر فاروق نے وی چوک نرسری کا بھی وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری جگہیں قبضہ گروپوں سے واگزار کرا کر پودے لگائے جا رہے ہیں ضلع وہاڑی کو کلین اینڈ گرین مہم کا چیمپئین بنائیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہیں اس موقع پر اے سی وہاڑی احمد نوید، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر راجہ اظہر حیات، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ایس این اے خرم سلیم، ایکسین پبلک ہیلتھ اعجاز حسین شاہ، ڈسڑکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی توقیر اکرام اور دیگر افسران موجود تھے جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اچانک اراضی ریکار ڈ سنٹر کا وزٹ کیا انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے خواتین اور مردوں کے الگ الگ کا?نٹرز بنانے کی ہدایت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر