تھانہ الپہ نے زکریا یونیورسٹی میں جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا‘ ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے

  تھانہ الپہ نے زکریا یونیورسٹی میں جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا‘ ملزمان کی ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) پولیس الپہ نے زکریا یونیورسٹی کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں ہو نے والے جھگڑے کا (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

مقدمہ درج کر لیا ہے۔، طالبعلم فضل نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ وہ اپنے دوست عطا اور عرفان کے ساتھ موجود تھا کہ اسے فیصل وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی ڈیپارٹمنٹ کے شیشے بھی توڑے ملزمان مسلسل فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کا روائی شروع کر دی ہے تاحال پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر