عامر یامین شجرکاری مہم کا حصہ بن گئے،پودے لگائے

عامر یامین شجرکاری مہم کا حصہ بن گئے،پودے لگائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی)عامر یامین شجرکاری مہم کا حصہ بن گئے،پودے لگائے، تفصیل کے مطابق ڈسڑکٹ سپورٹس(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیراہتمام پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی جانب سے درخت لگانے کی تقریب ملتان کرکٹ گراونڈ نواں شہر ملتان میں منعقد ہوئی مہمان خصوصی انٹرنیشنل کرکٹرر عامر یامین تھے.جنہوں نے پودا لگایا اس موقع پر محمد جمیل کامران ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے پروگرام ترتیب دیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں گے.عامر یامین انٹرنیشنل کرکٹرر نے کہا کہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصہ کا ایک پودا لگا کر ایک سرسبزو شاداب پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں.تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں صاف ستھری فضا میں سانس لیں.اور صحت مندانہ زندگی گزاریں.انہوں نے کہا کہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں اپنے شہر میں ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کی اس مہم میں پودا لگا کر اپنا حصہ ڈال رہا ہوں.آخر میں مملکت پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
عامر یامین