کالے یرقان میں مبتلا کمسن بچی سمیت مزید 7 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے

  کالے یرقان میں مبتلا کمسن بچی سمیت مزید 7 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے

  



رحیم یار خان(بیورورپورٹ) خاموش قاتل کے وار جاری‘ کالے یرقان میں مبتلا کمسن بچی سمیت مزید 7 افراد ہسپتال میں دم(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

توڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق پیر شہیداں کی رہائشی 7 سالہ زہرہ بی بی‘ باغو بہار کی 65 سالہ تسلیم اختر‘ خانپور کی 80 سالہ چنن مائی‘ اوباڑو کی 95 سالہ صاحب مائی‘ سردار گڑھ کا 50 سالہ محمد یوسف‘ صادق آباد کا 53 سالہ فاروق اعظم اور چک 111 پی شرقی کا رہائشی 75 سالہ مشتاق کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔

دم توڑ گئے

مزید : ملتان صفحہ آخر