ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

        ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ایف آئی اے نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم کو گرفتار کر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

لیا ہے۔جسکو تفتیش کیلئے ملتان سرکل آفس منتقل کردیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے بہاولپور کے رہائشی عارش امام نے اسٹریلیا میں ملازمت اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے محمد عبداللہ ہاشمی سے رابط کیا۔اس نے بیرون ملک بھیجوانے کیلئے مختلف اوقات میں بائیس لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔مگر بیرون ملک نہیں بھیجوایا۔جس پر ایف آئی اے ملتان نے انکوائری کرکے مقدمہ درج کیا۔اور گزشتہ روز مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور تفتیش شروع کردی ہے

ملازمت

مزید : ملتان صفحہ آخر