ریلوے کراسنگ پر پھنسے رکشے کو مہر ایکسپریس کی ٹکر‘ ڈرائیور زخمی

  ریلوے کراسنگ پر پھنسے رکشے کو مہر ایکسپریس کی ٹکر‘ ڈرائیور زخمی

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)چنگ چی رکشہ ریلوے کراسنگ میں پھنس گیا(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

،ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہرایکسپریس رکشہ سے ٹکرا گئی رکشہ ڈرائیورزخمی،ڈرائیور کو ہسپتال داخل کردیا گیا،10منٹ بعدٹریفک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کردیا گیا،زخمی رکشہ ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ شام لوننڑوالا کا رہائشی مصطفی شاہ ریلوے کراسنگ کلومیٹرنمبری68-9-10سے اپنا رکشہ چنگ چی گزاررہاتھا کہ رکشہ کراسنگ میں پھنس گیا اسی اثناء میں ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہرایکسپریس موقع پرپہنچ گئی جوکہ کراسنگ میں کھڑے رکشہ سے ٹکراگئی،رکشہ ڈرائیوررکشہ سے جمپ لگاتے ہوئے زخمی ہوگیا،ٹرین10منٹ تک وہاں رکی رہی،10منٹ بعدٹریک کوبحال کرکے ٹرین کوروانہ کردیاگیا،پولیس کوٹ ادونے ریلوے پولیس ملازم سروراحمدکی مدعیت میں مقدمہ مبر97/20زیردفعہ279/427درج کرلیا ہے جبکہزخمی رکشہ ڈرائیورمصطفی شاہ کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادوداخل کرادیا گیا ہے۔

ڈرائیور زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر