ایف بی آر‘ گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

ایف بی آر‘ گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

  



ملتان (نیوز رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیو نے ماہ جنوری میں سیلزٹیکس(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 28فروری تک توسیع کردی ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر نے گزشتہ روز نوٹیفکشن جاری کرتے ہوئے ملک بھر کیتمام ریجنل ٹیکس دفاتر،لارج ٹیکس پیئریونٹس ودیگر کوسیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی میں توسیع کے احکامات جاری کیے ہیں۔سیلزٹیکس میں سیکشن 74سیلزٹیکس ایکٹ 1990 اورسیکشن 45فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی آرڈیننس 2005 کے تحت ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے توسیع کی گئی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ ٹیکس گوشوارے اور ریونیو جمع کرناہے تاکہ ٹیکس اہداف حاصل کیے جاسکے۔اس سے قبل بھی سیلز ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کیگوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 26 فروری تک توسیع کی گئی تھی۔

آخری تاریخ

مزید : ملتان صفحہ آخر