خاندانی منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے‘ عبدالحئی دستی

خاندانی منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے‘ عبدالحئی دستی

  



مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ ملک کی آبادی میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

بے ہنگم اضافہ ایک بڑا مسئلہ ہے، وسائل کی کمی کی باعث بے روزگاری، تعلیم اور صحت جیسے مسائل کا سامنا ہے،ان مسائل کے حل کیلئے خاندانی منصوبہ بندی وقت کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے محکمہ بہبود آبای کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بچے اور ماں کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکتی ہے اور اس کی بہترین پرورش کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اگر ہم اس کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو 2سال تک دودھ پلائیں تو قدرتی طورپر بچوں کے درمیان مناسب وقفہ ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویڑن ہے کہ ہم نے پاکستان کو سر سبز و شادات اور صحت مند بنانا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ ہم اپنے وسائل کے مطابق اپنے خاندان کو بڑھائیں اور اس کے لئے ہم نے عوام میں بھی شعور بیدار کرنا ہے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، سیمینار سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی ناصر اورڈاکٹر گل رعنا نے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر سماجی کارکن ام کلثوم سیال، مہر اعجاز احمد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے شرکت کی۔

عبدالحئی دستی

مزید : ملتان صفحہ آخر