عمران حکومت بدتر نتائج کے ساتھ ناکام ہے‘ لیاقت بلوچ

  عمران حکومت بدتر نتائج کے ساتھ ناکام ہے‘ لیاقت بلوچ

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ 72 سال میں فوجی آمرانہ نظام، ریاستی اداروں کی مدد سے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

بنایا سیاسی نظام اور پاپولر سیاست اور قیادت کے گرد عوام کے ہجوم کو اکٹھا کر دینے کا انجینئرڈ فارمولا ناکام ہوگیا ہے۔ پی پی پی، مسلم لیگ کی ناکامیوں کے بعد عمران خان حکومت بھی پہلے سے زیادہ بدتر نتائج کے ساتھ ناکام ہے۔ جمہوریت اور پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے کہ سیاسی اور جمہوری قوتیں قومی ترجیحات پر قومی معاہدہ کریں۔ ریاستی ادارے انتخابات میں مداخلت کی بجائے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا ماحول بنائیں اور نتائج قبول کریں، نیز تمام سٹیک ہولڈرز آئینی حدود اور دائرہ کار کی پابندی کریں۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے پہلی مرتبہ کشمیر کی بات کی اس کے بعد نریند ر مودی نے مقبوضہ کشمیر پر فاشٹ حملہ کردیا اس پر امریکہ خاموش ہے۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر