حکومت کے یوٹرن عوام کو فاقہ کشی کے طرف لے گئے‘ مخدوم احمد محمود

حکومت کے یوٹرن عوام کو فاقہ کشی کے طرف لے گئے‘ مخدوم احمد محمود

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ موجودہ حکومت کے یوٹرن عوام کو فاقہ کشی کی طرف لے گئے ہیں،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،یوٹیلیٹی بلز میں بے پناہ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

اضافہ سے عوام کی جینے کی امنگ بھی چھین لی ہے،ایف بی آر کا ادارہ بھی مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے،تبدیلی کے نام پر برسراقتدارآنے والی حکومت اپنی پالیسیوں کے بدولت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر سردار سلیم خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ،انصاف ڈاکٹر زفورم کے صدر ڈاکٹر شفقت خان کورائی کے بھائی کلیم رضوان عرف مٹھو خان کی شادی اورجنرل سیکرٹری غلام غوث خان کورائی ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے موقع پر عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی برسراقتدار آئی ملک کے مزدور،طالب علم،ملز مزدوروں کے حقوق کی ترجمانی اوراسی پر پارٹی قائدین نے ملک پر اپنی جانیں قربان کر دیں،اب تبدیلی کا نعرہ لیکر انڈرٹرینڈحکمران عوام کو ایک وقت کی روٹی سے محروم کررہے ہیں جو کہ پیپلز پارٹی نظریے کے سرار خلاف ہے،آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدروسابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے دولہا کی نئی زندگی اورملکی سلامتی وخیروبرکت کے لئے دعا بھی کرائی،قبل ازیں چک نمبر51این پی میں میں سکو ل کا افتتاح بھی کیا اور حلقہ کے مختلف چکوک میں خوشی وغمی کی تقریبات میں شرکت کی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ،جام امیر احمدجھبیل،ملک ارشد مہے،کوارڈینیٹر جا م مختیار لاڑ،سردار احمر حمید کانجو،آصف شاہ بخاری،رضوان خان کورائی،ریاض خان کورائی ودیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر