ملتان کو تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے‘ خالد جاوید وڑائچ

ملتان کو تحریک انصاف کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے‘ خالد جاوید وڑائچ

  



ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے ضلعی صدر بننے سے نظریاتی کارکنوں میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز کارکن بڑی تعداد میں وڑائچ ہاوَس پہنچے اور چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دیگر (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

نامزد عہدے داران جنرل سیکر ٹری چوہدری اعجاز لوتھڑ،سیکرٹریء انفارمیشن عامر انور قریشیء، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یاسر خان، نائب صدر فہد اسحاق سانگی بھی موجود تھے۔ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ا نہوں نے ہمیشہ پارٹی کے لئے مخلص ہو کر کام کیا ہے اور بغیر کسی عہدے کے انہوں نے اعلیٰ قیادت کے دل میں اپنی جگہ بنائی ہے جس کا ثمر ا?ج انہیں ضلعی صدر کے عہدے کی صورت میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ا?ن پڑی ہے اور وہ اس ذمہ داری کو بڑے احسن طریقے سے نبھانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور وہ ضلع ملتان کو پی ٹی ا?ئی کا ناقابل تسخیر قلعہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ملک وقاص،سید جاوید قادری،چوہدری سجاد وڑائچ، واجد خان، عزیز خان مہمند، محمد اجمل، چنگیز خان بگٹی، مہر اعجاز حسین ساہی،فیاض احمد خان، ڈ?اکٹر بلال احمد، میاں ریاض احمد چشتی، صفدر اقبال، ملک کامران کھوکھر، ملک کامران کھوکھر، ملک فہیم عباس بوہنہ، خواجہ صدفیق احمد صدیقی، ملک اسلم بوہنہ، ملک اکبر بوہنہ، ملک نواز بوہنہ، ملک علیم نواز بوہنہ بھی موجود تھے۔ کارکنوں نے خوشی میں ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور عہداے داران کو ہار پھول پہنائے بعد ازاں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

خالد جاوید

مزید : ملتان صفحہ آخر