ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ‘ جوابی کارروائی زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار

ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ‘ جوابی کارروائی زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان (بیورورپورٹ)جمالدین والی پولیس چوکی کی گشت پر موجود موبائل وین پر ڈاکوؤں کا حملہ‘ اندھا دھند فائرنگ‘ پولیس ملازمین محفوظ‘ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہونیوالا ڈاکو گرفتار‘دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

مارے جارہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ شب تھانہ بھونگ کی حدود چوکی جمالدین والی کی موبائل وین حسب معمول گشت پر موجود تھی کہ اسی دوران ڈاکوؤں نے حملہ کردیا اور پولیس ملازمین کو جان سے ماردینے کی خاطر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ گولیاں موبائل وین کولگیں جبکہ پولیس ملازمین محفوظ رہے۔ پولیس نے پوزیشنیں سنبھالتے ہی فائرنگ کا تبادلہ شروع کردیا۔ فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی لگنے سے اپنا ہی ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ ڈاکو اپنے زخمی ہونیوالے ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی ہونیوالے ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ دریافت پر گرفتار ہونیوالے ملزم نے اپنا نام شیر علی ولد ملک نیاز احمد روجھان کا رہائشی بتایا۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔ ایس ایچ او تھانہ بھونگ شہنشاہ احمد چانڈیہ نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالے ملزم سے تفتیش کرنے پر دیگر فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری میں آسانی پیدا ہوگی اور پولیس جلد ملزمان کو گرفتار کرلے گی۔
فائرنگ