کرایوں میں اضافہ پر تاجروں کا مسلم اوقاف کیخلاف احتجاج

  کرایوں میں اضافہ پر تاجروں کا مسلم اوقاف کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر) چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں دکانوں کے کرایوں میں اضافہ کو واپس لینے بارے میں نے تاجر برادری کی جانب سے مسائل پر تحریری فائل وزیراعلی پنجاب تک پہنچادی (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ہے تاہم اس وقت مسلم اوقاف کے سیکریٹری کا تبادلہ ہو گیا ہے اور نئے سیکریٹری کی ابھی تک تعیناتی نہیں کی گئی جیسے ہی نئے سیکریٹری کی تعیناتی ہو گی ان کا مسئلہ حل کردیا جائے گا تاہم کرایہ پر دکانوں کو بھی سیل نہیں کیاجائے گا اوقاف مسلم ملتان انتظامیہ سے میرے مزاکرات ہو چکے ہیں یقینا وہ اب چھوٹے دکانداروں کو مسئلہ کے حل ہو نے تک تنگ نہیں کریں گے اسی لئے وہ بلاخوف اپنے کاروبار جاری رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی سرپرستی میں انجمن تاجران محکمہ اوقاف مسلم ملتان کے زیراہتمام محکمہ اوقاف کے بھاری کرایوں اور دکانیں سیل کرنے کی دھمکیوں کے خلاف قلعہ کہنہ قاسم باغ محکمہ اوقاف ملتان زون کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اور تاجر برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پرامن رہیں ان کے مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے گا جبکہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی اور انجمن تاجران مسلم اوقاف کے صدر شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ اوقاف انتظامیہ مساجد میں سپیکر ز کے زریعے چھوٹے تاجروں سے پانچ سو گنا تک دکانوں کے کرایوں کی وصولی کے لئے ڈرا دھمکا رہی ہے کہ چھوٹے دکاندار چوبیس گھنٹے کے اندر اند ر بڑھائے گئے کرائے اوقاف ملتان کو جمع کرادیں بصورت دیگر ان کے دکانوں کو سیل کردیا جائے گا یہ سراسر غیر قانونی عمل ہے کیونکہ چھوٹے دکاندار اوقاف مسلم کے ڈیفالٹرز نہیں ہیں لیکن انہیں دن رات حراساں و پریشان کیاجارہا ہے انہوں نے اس موقع پراس بات کا اعلان کیا کہ محکمہ اوقاف مسلم پنجاب نے بھاری کرایوں کے نوٹس کا فیصلہ واپس نہ کیا اور دکانیں سیل کی گئیں تو تاجر برادری اوقاف مسلم ملتان انتظامیہ کے خلاف احتجاجی دھرنے دینے،مظاہرے کرنے اور شٹر ڈاؤن پر مجبور ہو جائے گی جبکہ اس موقع پر دیگر تاجر رہنماؤں خالد محمود قریشی،سید جعفر علی شاہ، خواجہ طاہر صدیقی،محبوب اعوان،اشتیاق احمد، مراز نعیم بیگ،شیخ الطاف، احمد فراز صدیقی، حاجی عبدالغفور، یعقوب راجپوت،محمد رمضان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ چھوٹے دکاندار بمشکل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اپنے اخراجات پورے کر رہے ہیں تین سال کے بعد کرایوں میں اضافہ ہو تا ہے لیکن اوقاف مسلم نے ایک ہی سال میں پانچ سو فی صد تک کرایوں میں اضافہ کردیا ہے چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل وہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
احتجاج