تعلیم پر فوکس‘ بچیوں کی کردار سازی پر توجہ دی جائے‘ ڈاکٹر شاہینہ

  تعلیم پر فوکس‘ بچیوں کی کردار سازی پر توجہ دی جائے‘ ڈاکٹر شاہینہ

  



  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ محنت ہی کامیابی کا زینہ ہے۔شارٹ کٹ کوئی حل نہیں ہے۔تعلیمی اداروں میں بچیوں کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دی جائے۔ انہوں نے یہ بات(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

سنٹرز آف ایکسی لینس سنٹرل ماڈل سکول ڈیرہ غازی خان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے. پرنسپل ادارہ شبانہ آفرین نے کہا کہ 1300 طالبات کے ساتھ سنٹرل ماڈل تمام سنٹرز آف ایکسی لینس میں نمایاں مقام رکھتاہے۔ادارہ کی بچیوں نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ کلاس ہشتم کا رزلٹ 89 اور کلاس ششم کا نتیجہ 93 فیصد رہا جس میں طالبات کے ساتھ اساتذہ کی محنت شامل ہے اور تمام مبارکباد کے مستحق ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،پرنسپل شبانہ آفرین،سابق پرنسپل شاہینہ محبوب،بورڈ آف گورنرز کے رکن پروفیسر سجاد حسین نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور بہتر کارکردگی کی حامل اساتذہ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں ارشاد چنگوانی،اساتذہ،طالبات اور مائیں موجود تھیں۔

ڈاکٹر شاہینہ

مزید : ملتان صفحہ آخر