مسافروں کو بہترین اور باوقار سہولیات فراہم کی جائیں‘ اسد رحمان

          مسافروں کو بہترین اور باوقار سہولیات فراہم کی جائیں‘ اسد رحمان

  



لیہ،چوک اعظم(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسدرحمان گیلانی کا ضلع لیہ ایک روزہ دورہ۔ڈی سی آفس میں ٹرانسپورٹ معاملات (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

و پرائس کنٹرول بارے بریفنگ۔جنرل بس سٹینڈ،مارکیٹوں،ماڈل بازار،ڈی ایچ کیوہسپتال کے اچانک معائنے۔تفصیل کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسدرحمان گیلانی نے ضلع لیہ کاایک روزہ دورہ کیا۔انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ٹرانسپورٹ معاملات بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،اے ڈی سی جی اشفاق احمدسیال،موٹر وہیکل ایگزامینروسیم فیروز،اے سی چوبارہ سلیمان احمد،ڈی او انڈسٹری محمدعبداللہ موجود،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول پرویز قریشی موجود تھے۔ اسدرحمان گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مسافروں کو آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقررہ کردہ کرایہ پر مسافروں کو بہترین،آرام دہ اور باوقار سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر سیکرٹری آرٹی اے کامران انور نے ملٹی میڈیا کے ذریعے ٹرانسپورٹ معاملات کرایہ نامہ،پینے کا پانی،مردانہ و زنانہ انتظار گاہ،کینٹین،مساجد،صفائی ستھرائی،سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی،جرمانہ و چالان کرنے،آگ سے بچاؤ بارے آلات کی موجود گی ودیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اسد رحمان

مزید : ملتان صفحہ آخر