انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء کا کردار اہم ہے‘ منظر علی گل

        انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء کا کردار اہم ہے‘ منظر علی گل

  



ہارون آباد(نامہ نگار)بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،منظر علی گل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نے نومنتخب عہدیدارن سے حلف لیا،نومنتخب صدر بار چوہدری زاہد منیر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار راؤ نعیم امجد ایڈووکیٹ(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

سمیت تمام عہدیداران نے حلف اٹھایا،تقریب میں طارق بشیر سینئر سول جج ایڈمن بہاولنگر،شہباز احمد ایڈیشنل سیشن جج بہاولنگر،چوہدری محمود غنی ایڈیشنل سیشن جج ہارون آباد،اکمل بھٹی سول جج درجہ اول ہارون آباد،مرزا نعیم بیگ سول جج درجہ اول ہارو ن آبادو دیگر نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منظر علی گل نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور قانون کی بالادستی کے سلسلہ میں وکلاء کا ہمیشہ قابل قدر کردار رہا ہے، لہذٰا مقدمات کی سماعت کے دوران بھی بار اور بینچ کو مکمل ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے، وکلاء اور ججز ایک جسم کی مانند اورمعاشرے میں انصاف کی فراہمی کا ذریعہ ہیں جنہیں لوگوں کو انصاف دلانے کا ٹاسک ہر حال میں مکمل کرنا ہے، انہوں نے بار ایسوسی ایشنز کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی، صدر بار زاہد منیر ایڈووکیٹ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے منظر علی گل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر و دیگر ججز کی تشریف آوری پر خوش آمدید کہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عدلیہ کے شانہ بشانہ کام کرتے رہیں گے۔تقریب میں اللہ رکھا سیاف نے منظر علی گل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر کو اپنی تحریر کردہ کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا جنہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کافی سراہا۔ منظر علی گل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر نے ہارون آباد بار کے لیے فرنیچر اور الیکٹرک کولرفراہم کرنے کا اعلان کیا۔

منظرعلی گل

مزید : ملتان صفحہ آخر