جہانگیر ترین نے لودھراں‘ کہروڑ پکار اور دنیا پور کے پارٹی عہدیداروں سے حلف لیا
لو د ہر ا ں (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف تحصیل لودھراں،تحصیل کہروڑپکا اور تحصیل دنیا پور کے پارٹی عہدیداران(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
نے حلف اٹھا لیا۔ پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے تینوں تحصیلوں کے عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ضلع و تحصیلوں کی بہترین ٹیم سلیکشن کا کریڈٹ میاں شفیق ارائیں، چوہدری زوار وڑائچ، نذیر خان بلوچ،ملک آصف اعوان اور عبدالخالق کانجو کو جاتاہے۔تمام نومنتخب عہدیداران عمران خان کے عوامی خدمت کے ویثرن کو سامنے رکھ کر کام کریں اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے ذمہ داریاں نبھائیں۔ اراکین اسمبلی بھی پارٹی عہدیداران کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے ساتھ ساتھ انکو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے فنڈز کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ میرا دفتر نہیں بلکہ یہ پوری جماعت کا دفتر ہے اور میرا سٹاف ہمہ وقت پارٹی لیڈر شپ کی سپورٹ کے لئے حاضر ہے۔ تقریب سے ایم این اے میاں محمد شفیق ارائیں اور ضلعی صدر ملک آصف اعوان نے بھی خطاب کیا۔ حلف اٹھانے والوں میں تحصیل لودھراں کے صدر مہر اکرم سیال،جنرل سیکرٹری ساجد انعام طور،یوسف رضا ہاشمی سینئر نائب صدر،چوہدری عبدالحمید اور سید وجاہت حسین شاہ نائب صدور،ملک عباس ارائیں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،میاں خلیل جبلہ اور راو محمد جعفر ڈپٹی جنرل سیکرٹریز،رانا وقار اکرم اور ملک شریف گھلو جوائنٹ سیکرٹریز،توحید احمد سیکرٹری انفارمیشن،رانا ارشاد سیکرٹری فنانس جبکہ حفیظ اللہ خان سیکرٹری ممبر شپ شامل تھے۔ تحصیل کہروڑپکا سے صدر ملک ممتاز خان جوئیہ،اعجاز احمد ترگڑ تحصیل کہروڑپکا،سعد عاشق خان بلوچ سینئر نائب صدر،ملک اعجاز وگھہ مل اور شیخ محمد سلمان نائب صدور،خرم جوئیہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ شہباز کانجو اور ملک ندیم بوہڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹریز،رانا اللہ نواز اور سید نجم بخاری جوائنٹ سیکرٹریز،راو محمد عدنان سیکرٹری انفارمیشن،حسنین بلوچ سیکرٹری فنانس جبکہ زوار حسین مغل سیکرٹری ممبر شپ شامل تھے۔تحصیل دنیا پور سے صدر چوہدری ارشد جاوید خان،چوہدری اصغر جٹ جنرل سیکرٹری،ملک طارق اعوان سینئر نائب صدر جبکہ ملک سلیم اختر اور چوہدری جمیل نائب صدور،ملک ممتاز اعوان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ چوہدری ساجد گلزار اور مختیار خان جوئیہ ڈپٹی جنرل سیکرٹریز،ملک شریف موہانہ اور حاجی عطاء اللہ الرحمان جوائنٹ سیکرٹریز،عقیل ہاشمی سیکرٹری انفارمیشن،اللہ ڈتہ خان ڈاہا سیکرٹری فنانس جبکہ میاں فخر ارائیں سیکرٹری ممبر شپ شامل تھے۔ تقریب حلف برداری میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ، نواب امان اللہ خان، ارشاد عباس خان گھلو،رانا ارسلان خان، طاہر امیر خان غوری،ملک ممتاز جوئیہ، طاہر خان ملیزئی، میاں الیاس ارائیں،سید باغ علی نقوی، حاجی عمران،چوہدری اعجاز یوسف، چوہدری تنویر و دیگر موجود تھے۔
حلف