حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ جعفر خان لغاری

  حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ جعفر خان ...

  



جام پور(نامہ نگار)افسران حکومتی ثمرات عوام تک براہ راست پہنچانے اور عوام کے مسائل ان کی دیلز پر حل کرنے کے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

لیے انسانی جذبہ سے سرشار ہو کرکے کام کریں۔ راجن پور اور ڈیرہ دونوں اضلاع میں ٹرائبیل ایریاکے لوگوں کو تعلیم وصحت کے وسیع مواقع فراہم کیے جائیں۔ واٹر سپلائی سکمیں مکمل فنکشنل کی جائیں یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ محمد صفات اللہ خان سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کا معیار زندگی کو بلند کرنے اور علاقائی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے کئی اقدامات شروع کر رہی ہے۔ افسران انسانی جذبہ سے سرشار ہو کرکے عوامی خدمت کے لیے کام کریں۔ایڈیشنل کمشنر محمد صفات اللہ خان نے ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعمیر نو کے کاموں میں کوالٹی اور معیار کو چیک کرنے کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں اور متعدد ٹھیکدارں کو ناقص کام کرنے پر بلیک لسٹ کرتے ہوئے سیکورٹیاں ضبط کر دی گئی ہیں۔

جعفر لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر