جامعہ عبداللہ بن مسعود میں عالمی اجتماع آج سے شروع‘ انتظامات مکمل
خان پور (نامہ نگار) عظیم اسلامی یونیورسٹی جامعہ عبداللہ بن مسعود خان(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
پور کے 32ویں سالانہ 3 روزہ عالمی اجتماع آج 28 فروری بروز جمعہ سے حسب سابق ایلمنٹری کالج کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پنڈال سج گیا ہے، بازار، سٹالز بھی لگ گئے ہیں۔ سکیورٹی کا وسیع انتظام کر لیا گیا ہے۔ صفائی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کا عملہ بجلی کے انتظامات کے حوالے سے واپڈا کا عملہ اور جامعہ کے رضا کار سیکورٹی کے حوالے سے مقامی پولیس، انتظامیہ جامعہ عبداللہ بن مسعود کے رضا کار چوکس، عالمی اجتماع کے کوارڈینیٹر مفتی محمد اسعد درخواستی نے اجتماع کے انتظامات کا معائنہ کرنے کے بعد کمیٹیوں کے ارکان، مولانا محمد ارشد درخواستی، مولانا محمد احمد درخواستی، مولانا حافظ حسین احمد درخواستی، مولانا عبدالصمد درخواستی و دیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اجتماع کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور بتایا کہ ہزاروں شرکاء اجتماع کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اجتماع کا آغاز آج 28 فروری بروز جمعہ کو دن 11 بجے شروع ہو گا۔ جے یو آئی (س) پاکستان کے مرکزی نائب صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی، بانی و مہتمم جامعہ ہٰذا کے زیر اہتمام اجتماع میں شرکت کے لئے راجن پور، کوٹ مٹھن، جام پور، ڈیرہ غازی خان، لیاقت پور، کشمور، صادق آباد، شجاع آباد، ملتان، بہاولپور سے قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ جمعۃ المبارک کا خطاب جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما جامعہ شیخ درخواستی کے مہتمم پیر رحمت الرحمن درخواستی، جمعیت علماء اسلام کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی، جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری عتیق الرحمن ارشد خطاب کریں گے۔
انتظامات مکمل