شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل ضروری ہے‘ ڈاکٹر عطاالرحمن

    شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل ضروری ہے‘ ...

  



 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء و سابق(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہاہے کہ شیطانی تہذیب کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوان نسل کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات اور اسوہ نبوی کی پیروی ضروری ہے۔ صحابہ ؓ و صحابیات ؓ کی سیرت اور سلف صالحین کی پرعزم جدوجہد حوصلوں کو بلند کرتی ہے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی نوجوان نسل کو قرآن و سنت سے روشناس کرائیں۔ ہمارا موقف اللہ کے فضل سے مضبوط استدلال پر مبنی ہے۔ مسلمان حکمران ذہنی غلامی اور مرعوبیت کا شکار ہیں مگر اسلامی سوچ کے حامل بزرگان و نوجوانان اس غلامی و مرعوبیت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم طاغوت کا مقابلہ اللہ اور رسول کی تعلیمات سے ہی کر سکتے ہیں۔وہ جامعہ اسلامیہ احیاء العلوم میں منعقدہ تقریب تکمیل صحیح بخاری و فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ڈاکٹر عطاء الرحمن نے مذید کہا کہ آج ہمیں خطرات نے ہر جانب سے گھیررکھاہے۔ ہماری ملت کو اندرونی و بیرونی ہر طح کے چیلنج درپیش ہیں۔ ایسے حالات میں گھبرانے کی بجائے مضبوط اعصاب کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیر و فلسطین میں ہنود و یہود کی ریاستی غنڈہ گردی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔ ان دونوں خطوں کے مسلمان شہریوں پر آفرین ہے جو ظلم کا مقابلہ بہادری سے کر رہے ہیں۔ ہم پر اسلحہ سے بھی حملے جاری ہیں اور تہذیبی یلغار کا بھی ہمیں سامناہے۔ ہر میدان میں مقابلے کے لیے مخصوص ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ تقریب سے منتظم اعلی جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان الطاف کشمیری،جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر صوبہ سید ذیشان اختر،ڈاکٹر محمد اشرف،رانا عبدالروف،مہتمم ادارہ راؤ منور حسن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں آٹھ سالہ کورس مکمل کرنے والے طلباء حافظ سجاد،محمد صدام،عبدالشکور،عثمان اکرم،طاہر فاروقی کی دستار بندی کی گئی۔

عطاء الرحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر