میٹرک امتحان کو شفاف بنانے کیلئے مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے‘ شیخ امجد حسین

      میٹرک امتحان کو شفاف بنانے کیلئے مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے‘ شیخ ...

  



ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): ڈپٹی کنٹرولر امتحانات (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژن بھر کے امتحانی سنٹرز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے او رچاروں اضلاع کی انتظامیہ سے سنٹرز کی انسپکشن جبکہ ڈی پی او صاحبان سے سکیورٹی او رلاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے استدعا کی گئی ہے. انہو ں نے یہ بات گزشتہ روز بوائز ہائی سکول کوٹ قیصرانی کے دورہ کے موقع پر کہی. انہو ں نے سوالیہ پرچہ جات اپنی نگرانی میں کھلوائے اور ہمہ وقت موجود رہ کر حل شدہ جوابی کاپیوں کے بنڈل اپنے سامنے پیک کروا کر متعلقہ عملہ کے ذریعے سخت نگرانی میں بنک بھجوائے انہوں نے سربراہ ادارہ اور امتحانی عملہ کی کاوشوں کو سراہا. شیخ امجد حسین نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو پیپر سے آدھاگھنٹہ پہلے متعلقہ سنٹرز میں بھیجیں تاکہ وہ کسی بھی زحمت اورپریشانی کے بغیر بروقت اپنا پرچہ حل کر سکیں. ڈپٹی کنٹرولر نے کہاکہ امیدوار سنٹرز میں موبائل فون ہر گز نہ لے جائیں. انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے امیدوار کی جگہ امتحان دینا جرم ہے اور ایسا کرنے والے کو فوری گرفتار کر لیا جائے گا اور تعلیمی دستاویزات منسوخ کر دی جائیں گی. ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے ڈی پی او اسد سرفراز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے امتحانی سنٹرز میں سکیورٹی او رلاء اینڈ آرڈر کیلئے بھر پور تعاون کیا اور ان سے ذاتی طو رپر ٹیلیفونک رابطے میں رہے جبکہ قبل ازیں سالانہ امتحان کے نتائج کی تقریب میں ڈی پی او اسد سرفراز نے پوزیشن ہولڈرز کو سلامی کیلئے پولیس کاچاق و چوبند دستہ بھجوایا تھا اور ان کایہ اقدام بورڈ افسران سمیت طلباؤطالبات کیلئے باعث اعزاز تھا.

شیخ امجد

مزید : ملتان صفحہ آخر