آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ افواج  پاکستان کی تیاری اور پیشہ وارانہ  مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے‘ اختر ملک 

  آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ افواج  پاکستان کی تیاری اور پیشہ وارانہ  مہارت کا منہ ...

  



  

ملتان (نیوز رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

افواج پاکستان کو خراج تحسین کیا ہے اور اپنے پیغا م میں کہا ہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہماری افواج کی تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن کی کامیابی کا کریڈٹ پاک فضائیہ کے ساتھ بری اور بحری فورسز کو جاتا ہے۔ ہمارے شاہینوں نے دشمن کو تاریخی سرپرائز دیا اور ابھینندن شکست اور ہزیمت کا استعارہ بن چکا ہے ڈاکٹراختر ملک نے کہا کہ ہماری قوم کو اپنی افواج پر فخرہیاور پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔

اخترملک 

مزید : ملتان صفحہ آخر