سیکرٹری اطلاعات بنانے پر قائدین کا مشکور‘ ذمہ  داری احسن طریقہ سے نبھاؤں گا‘ عامر انور قریشی 

سیکرٹری اطلاعات بنانے پر قائدین کا مشکور‘ ذمہ  داری احسن طریقہ سے نبھاؤں ...

  



  

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ملتان کے نو منتخب سیکرٹری اطلاعات عامر انور قریشی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان 

(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

تحریک انصاف کی قیادت بالخصوص مخدوم شاہ محمود قریشی،  ملک عامر ڈوگر چیف وہیپ نیشنل اسمبلی، نور خان بھابھہ ریجنل پریذیڈنٹ اور چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے شکر گزار ہیں جنھوں نے اس اہم عہدے اور ذمہ داری کے لئے انہیں منتخب کیا جس پر وہ اپنی قیادت کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور انشاء اللہ پارٹی کے آئین و منشور کے مطابق پارٹی کی ترجمانی کریں گے اور اس کے علاوہ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ساتھی جو اس کاوش میں شامل تھے انکا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا یقین دلایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے ویڑن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارٹی کی جانب سے دی جانیوالی ذمہ داری بھر پور اور احسن طریقے سے نبھائیں گے. بعد ازاں انھوں نے تمام میڈیا نمائندگان کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ہمیشہ انکی حوصلہ افزائی کی.

عامر انور 

مزید : ملتان صفحہ آخر