کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے،مفتاح اسماعیل

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے،مفتاح اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ کرونا وائرس کا کراچی میں پہلا کیس ہوگیا ہے سندھ اور وفاق سے سیاست سے بالاتر ہوکر گزارش کرتا ہوں کہ وہ اقدامات اٹھائیں، وائرس کے پھیلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے اگر ن لیگ کی کوئی ضرورت ہے تو ہم مدد کیلئے تیار ہیں،خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال رہا ہوئے ان دونو ں سے زیادہ ایماندار کوئی نہیں ہے، معیشت جتنی اس وقت خراب ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی،ایکسپورٹ نہ بڑھنے کی وجہ سے مہنگائی5 فیصد سے بڑھ کر 14 فیصد ہوگئی ہے۔
مفتاح اسماعیل