سرائیکی اداکار کے بیٹے کا قتل  مقدمہ درج‘ گرفتاری کیلئے چھاپے 

    سرائیکی اداکار کے بیٹے کا قتل  مقدمہ درج‘ گرفتاری کیلئے چھاپے 

  



رحیم یار خان(بیورورپورٹ)سرائیکی اداکار کے 20سالہ بیٹے کے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 قتل کا معاملہ‘ پولیس نے والد کی مدعیت میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز تھانہ ظاہر پیر کر حدود موضع کوٹلہ مدھو خان کے رہائشی سرائیکی اداکار محمداجمل نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کا 20سالہ نوجوان بیٹا محمدعمر اجمل جوکہ اپنی کریانہ کی دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران تین ملزمان شہباز احمد وغیرہ نے جان سے ماردینے کی خاطر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے والد محمداجمل کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔

چھاپے 

مزید : ملتان صفحہ آخر