حکومت عوام کو معیاری تفریح کے مواقع فراہم کررہی ہے‘ زرتاج گل 

حکومت عوام کو معیاری تفریح کے مواقع فراہم کررہی ہے‘ زرتاج گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ):وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے اقدامات کرتی ہے۔عوام کی خوشیاں عزیز ہیں۔گھٹن کے ماحول میں میلہ کے مواقع تازہ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)


ہوا کا جھونکا ثابت ہو تے ہیں.انہوں نے یہ بات میلہ مویشیاں کے تیسرے روز کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران اور دیگر موجود تھے. زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میلہ کے انتظامات اور ایونٹس دیکھ کر خوشی ہوئی۔قبل ازیں گھوڑوں پر سوار چاق و چوبند دستے نے وزیر مملکت زرتاج گل، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اوردیگر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میلہ کے ایونٹس اور انتظامات کے بارے میں بتایا کہ  وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں سات روزہ میلہ مویشیاں جاری ہے جس پالتو جانور اورمویشیوں کی خرید و فروخت کے ساتھ معاشی سرگرمیو ں کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں. پانچ سال بعد میلہ کا انعقاد کیاگیا ہے اور خلاف توقع عوام کی کثیر تعداد میلے کا رخ کر رہی ہے. اس موقع پر میلہ کے ایونٹس منتظمین اور دیگر میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ 
زرتاج گل