حکومت معیار تعلیم بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ چوہدری مسعود
لیاقت پور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد نے کہا ہے کہ موجود حکومت تعلیمی معیار کی بہتری اور تعلیمی اداروں کے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج برائے خواتین لیاقت پور کی(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
کالج کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ادارہ میں سٹاف کی کمی دور اور مسائل حل کرائے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور محمد ارشد وٹو نے کالج کونسل کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کالج میں موجود درختوں کی نیلامی و چھنگائی،کالج بس اور فرنچرکے لئے ویلفیئر فنڈز سے اخراجات کی منظوری بھی دی گئی۔ایم پی اے نے اسسٹنٹ کمشنر اور کالج کونسل کے ارکان کے ہمراہ کالج کا عمارت کا تفصیلی جائز لیا۔ اجلاس کی صدرات چیئرپرسن کالج کونسل صنوبر سلطانہ نے کی۔ جبکہ سینئر ممبرشازیہ تبسم،حاجی محمدیامین اور دیگر ارکان کی بھی شریک ہوئے۔ بعد میں ایم پی اے چوہدری مسعود احمدنے کالج لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرسبز اور آلودگی سے پاک ماحول وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کی کامیابی کیلئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔
چوہدری مسعود