وارداتیں بڑھ گئیں‘ کنٹرول نہ کیا تو ادویات کی سپلائی بند کردینگے‘ اظہر بلوچ

وارداتیں بڑھ گئیں‘ کنٹرول نہ کیا تو ادویات کی سپلائی بند کردینگے‘ اظہر ...

  



ملتان (نیوزرپورٹر)فارما ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کی ادویات کی گاڑیوں سے گزشتہ 6ماہ کے دوران ڈکیتی کی 16وارداتیں ہوچکی ہیں۔ جن سے لاکھوں روپے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

لوٹے جا چکے ہیں ان حالات میں اب کوئی پر سان حال نہیں اگر ڈاکوؤں کو ان کے انجام تک نہ پنچایا گیا تو ہم بہت جلد احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے وار انسانی زندگیاں بچانے والی ادویات کی سپلائی بند کر دی جائے گی یہ اعلان فارما ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے صدر بلوچ انٹرپرائزز کے چیف ایگزیکٹو اظہر بلوچ جنرل سیکرٹری و فارما ڈسٹری بیوٹرز معصوم شاہ روڈ کے عتیق الرحمن خاکوانی، جے ایس انٹر پرائز نیو ملتان کے محمد حفیظ، سیلز کیئر کے چوہدری عاشق علی، عرفان بلوچ، جاوید حسنین نقوی اور شیخ نجیب اللہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اظہر بلوچ نے مزید کہا کہ ہمارا کاروبار زندگی بچانے والی ادویات کی میڈیکل سٹور فارمیسی، ہسپتال اور ڈاکٹر حضرات کو ادویات بروقت مہیا کرنے سے ہے اور ہمارا رزق صرف اسی مذہب پیشہ سے منسلک ہے۔ ادویات ترسیل کرنے والی ہماری گاڑیوں پر ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور گذشتہ ستمبر 2019ء سے تواتر کے ساتھ دن دیہاڑے 2بجے سے 3بجے دوپہر کے درمیان اب تک میسرز جاوید برادرز، میسرز بلوچ انٹرپرائزز، میسرز فارما ڈسٹری بیوٹرز، میسرز جے،ایس انٹر پرائزز اور میسرز سیلز کیئر کی گاڑیوں پر تقریباً 16ڈاکے پڑ چکے ہیں اور سیلز مینوں، ڈرائیوروں اور ہیلپرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس طرح کے واقعات سے یہ عملہ خوف و ہراس میں مبتلا ہے اور اپنا روز گار چھوڑنے کیلئے پرتول رہا ہے اس کے علاوہ ہمارے کچھ ممبران کے دفاتر پر بھی ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشورنش کمپنیاں کیش ان ٹرانزٹ کی پالیسی دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ بروز ہفتہ اور اتوار بینک بند ہونے کی وجہ سے ڈاکو بلاخوف و خطر دندناتے پھر رہے ہیں۔ 15پر فورن کرنے بعد محکمہ پولیس حرکت میں آجاتا ہے لیکن ایف آئی ار کے حصول کیلئے کئی دن لگ جاتے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کیلئے کئی مرتبہ رابطہ کر چکے ہیں۔ ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا جبکہ اس دوران مزید5سے 6ڈکیتیاں ہوگئی ہیں۔ ہمارے ٹیکسوں پر اپنا نظام چلانے والے یہ خدام ہمیں کسی قسم کا تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں اور الٹا ہمیں اپنا کاروبار بند کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ان حالات کی بنا پر ہمیں کسی انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے نیز محکمہ پولیس ملتان بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب محمد عثمان بزدار اور آئی جی پولیس پنجاب سے کہا ہے کہ ہمیں ڈاکوؤں سے بچایا جائے، ہماری لوٹی ہوئی تمام رقوم ہمیں واپس دلائی جائیں اور ڈاکوؤں کو سخت سے سخت سزادلوائی جائے۔

اظہر بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر