حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دے رہی ہے‘ افتخار گیلانی

حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر توجہ دے رہی ہے‘ افتخار گیلانی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

نے کہا ہے کہ بزدار حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود اور صوبہ بھر میں تعمیراتی کاموں پر بھرپور توجہ سے رہی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل ہوں۔ علاقے کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اوچشریف کے علاقے میں سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال کی چار ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا ہے جن کا تخمینہ لاگت 51.913 ملین روپے ہے جن میں سے 43.735 ملین روپے کے فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں اور تین سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ ایک سکیم تکمیل کے مراحل میں ہے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ایک سکیم جس کا تخمینہ لاگت 29.722 ملین روپے ہے،یہ سکیم مکمل کی جا چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کی دو سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 20.478ملین روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل اور کوالٹی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

افتخار گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر