مخصوص شرائط‘پاک عرب کی مال بردار ٹرینوں نے کھاد کی ترسیل کی یقین دہانی

  مخصوص شرائط‘پاک عرب کی مال بردار ٹرینوں نے کھاد کی ترسیل کی یقین دہانی

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)پاک عرب فرٹیلائزرانتظامیہ نے مخصوص شرائط پرریلوے کی مال برادرٹرینوں کے ذریعے کھاداورکھادکی تیاری میں استعمال ہونے والے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

سامان کی ترسیل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق پاک عرب فرٹیلائزرانتظامیہ نے ریلوے انتظامیہ سے درخواست کی تھی وہ 25ہزارٹن کھادمیٹریل ماہانہ کراچی سے پیراں غائب کے لئے منگوانااور15ہزارملک کے مختلف شہروں کوترسیل کرناچاہتے ہیں جس کیلئے ریلوے اپنی ٹرانسپورٹیشن مہیاکرے جس پرریلوے انتظامیہ نے پاک عرب انتظامیہ کوآگاہ کیاکہ پیران غائب میں فیکٹری ریلوے سائیڈنگ کوانتظامیہ خوداپ گریڈکرے جس کے بعدریلوے کھادکی ترسیل کے لیے مال بردارٹرینیں فراہم کرے دے گا۔تاہم خوداپ گریڈ کرنے کے معاملہ پرکھادفیکٹری انتظامیہ نے ریلوے انتظامیہ سے معذرت کرلی اورکہاکہ ریلوے سے ترسیل اسی صورت کی جائے گی کہ جب پیراں غائب یارڈکوریلوے انتظامیہ خوداپ گریڈ کرے۔بتایاجاتاہے کہ پیراں غائب سائیڈنگ پاک عرب فرٹیلائزرکی ملکیت ہے اورا س کی مرمت دیکھ بھال بھی اس کی ذمہ داری ہے تاہم ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے پاک عرب انتظامیہ کی طرف سے کھادترسیل کے لئے بڑے پیمانے پرریلوے ٹرانسپورٹ کے استعمال کی یقین دہانی پرریلوے ہیڈکوارٹرسے اجازت طلب کی ہے کہ ڈویژنل سطح پرپیراں غائب یارڈکواگرریلوے اپ گریڈکرلے توپاک عرب فرٹیلائزرسے اچھی آمدن حاصل کی جاسکتی ہے۔

یقین دہانی

مزید : ملتان صفحہ آخر