کرونا وائرس، ماسک کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف درخواست دائر، کیا حکم دینے کی استدعا کی گئی ؟ خبرآگئی 

کرونا وائرس، ماسک کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف درخواست دائر، کیا حکم دینے کی ...
کرونا وائرس، ماسک کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف درخواست دائر، کیا حکم دینے کی استدعا کی گئی ؟ خبرآگئی 

  



لاہور (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے تحت استعمال کیے جانے والے ماسک کی ملک بھر میں مہنگے داموں فروخت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ادویات اورماسک کی عام شہریوں کو فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے، جبکہ اس کے برعکس ذخیرہ اندوزوں نے ماسک مارکیٹ سےغائب کر دیئے ہیں۔عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /لاہور