لاہور ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی کارروائی، بنکاک جانیوالے مسافر سے کیا چیز برآمد کرلی گئی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا کیونکہ ۔ ۔ ۔

لاہور ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی کارروائی، بنکاک جانیوالے مسافر سے کیا چیز ...
لاہور ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی کارروائی، بنکاک جانیوالے مسافر سے کیا چیز برآمد کرلی گئی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  



لاہور (ویب ڈیسک) کسٹم حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر سے 43 کلو وزنی ماسک برآمد کر لیے۔

کسٹم حکام کے مطابق فیصل آباد کا مسافر ماسک تھیلوں میں بھر کر غیر ملکی پرواز سے بنکاک جا رہا تھا جسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے گزشتہ روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا وائرس پاکستان پہنچ گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران سے آنے والے کراچی اور اسلام آبادکے 2 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور