شامی حکومت کے فضائی حملے میں33 ترک فوجی شہید

شامی حکومت کے فضائی حملے میں33 ترک فوجی شہید
شامی حکومت کے فضائی حملے میں33 ترک فوجی شہید

  



ادلب(ڈیلی پاکستان آن لائن) شامی حکومت کے فضائی حملے میں 33 ترک فوجی شہید ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبہ ادلیب میں شامی حکومتی دستوں کے فضائی حملے میں کم از کم 33 ترک فوجی شہید ہو گئے 

دوسری جانب برطانوی اخبار ڈیلی میل شام کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فضائی کارروائی میں مارے گئے ترک فوجیوں کی تعداد انتیس ہے۔صوبہ ہاتے ڈوغاکے گورنر کاکہنا ہے کہ ترک فوجیوں کو ادلب میں نشانہ بنایا گیا.

جنوب مشرقی صوبے ہاتے کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک فوجیوں کی شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بعد تنازعہ میں اضافے کا بھی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی طرف سے حالیہ ہفتوں میں ہزاروں فوجیوں کو ادلیب بھیجے جانے کے بعد ایک ہی دن میں یہ شہادتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اسی دوران روس کی حمایت یافتہ شامی حکومت نے جنگ سے متاثرہ ملک کے آخری مخالف گڑھ پر قبضہ کرنے کیلئے کارروائی کی جو کہ 30 لاکھ سے زائد لوگوں کا شہر ہے۔

ادھر نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں شامی حکومت اور روسی افواج کے اندھا دھند فضائی حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی /عرب دنیا