کس نے کہاکہ کرونا سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟،سندھ ہائیکورٹ کا دوران سماعت استفسار

کس نے کہاکہ کرونا سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟،سندھ ہائیکورٹ کا ...
کس نے کہاکہ کرونا سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟،سندھ ہائیکورٹ کا دوران سماعت استفسار

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اور مہنگے داموں فروخت کے معاملے پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کس نے کہاکہ کرونا سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟،ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے لوگوں میں خوف پیدا کردیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں ماسک کی قلت اورمہنگے داموں فروخت کے معاملے پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کس نے کہاکہ کرونا سے بچنے کیلئے ماسک پہننے کی ضرورت ہے؟۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کل آپ نے ڈاکٹر کی پریس کانفرنس نہیں سنی ؟،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ماسک مل تو رہے ہیں ،عدالت میں بچی نے ماسک پہنا ہوا ہے ،عدالت نے بچی سے استفسار کیا کہ بیٹا آپ نے ماسک کہاں سے لیا ہے؟۔

بچی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مارکیٹ سے بہت مشکل سے ملاہے،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ماسک بیچنے کا نیا طریقہ نکالا ہے لوگوں میں خوف پیدا کردیا ہے ،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ وقفے کے بعد آپ کی درخواست سنیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی