چودھری شوگرملز سکینڈل،نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

چودھری شوگرملز سکینڈل،نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور
چودھری شوگرملز سکینڈل،نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے چودھری شوگرملز سکینڈل میں نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور سماعت30 مارچ تک ملتوی کردی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہو میں نوازشریف ،مریم صفدراوریوسف عباس کیخلاف چودھری شوگر ملز سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،مریم نوازکی جانب سے ان کے معاون سلمان سرور عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی ،پراسیکیوٹر نیب نے نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کردی،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائی گئی،نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جائے ۔

عدالت نے پراسیکیوٹر نیب نے استفسار کای کہ چودھری شوگرملز ریفرنس کی کیا رپورٹ ہے؟،اس پر پراسیکیوٹر نیب اسداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یوسف عباس کی ضمانت ہو چکی ہے جبکہ چودھری شوگر ملز میں تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقات مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کردیا جائے گا ۔

وکیل نوازشریف نے کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس آنے تک کیس کی سماعت نہیں ہونی چاہئے ،فاضل جج نے نوازشریف کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ ہم یہ سماعت کیسے روک دیں؟۔عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور