احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کا کیس بدنیتی پر مبنی قراردیدیا

احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کا کیس بدنیتی پر مبنی قراردیدیا
احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کا کیس بدنیتی پر مبنی قراردیدیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کا کیس بدنیتی پر مبنی قراردیدیا،احسن اقبال کاکہنا ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی کا کیس بدنیتی پر مبنی ہے ۔ایف آئی اے کے چالان میں مجھے ملزم بھی نامزد نہیں کیاگیا،میرے بھائی کو راولپنڈی میٹرو کیس میں ملوث کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ حکومت اور نیب نے مجھے بدنیتی سے ہدف بنایا ہواہے ،ایف آئی اے سے نیب کے پاس کیس آیا میرااس میں نام ہی نہیں تھا،میرے پورے خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے ،میرے بھائی کو میٹرو منصوبے کے کیس میں پھنسایا جا رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ثابت کردیں 1993 کے مقابلے میں میرے اثاثے بڑھے تو میں مجرم ہوں ،ہم نے اپنے گھر اور اثاثے جلا کر سیاست کی ہے قوم کی خدمت کی ہے،لیگی رہنما نے کہاکہ وہ لوگ جنہوں نے ملک کو بنایا وہ نیب کے چکر کاٹ رہے ہیں ،آٹا چینی کا بحران پیدا کرنے والا مافیا عمران خان کی چھتری میں بیٹھا ہے ۔

انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ نیب نے حراست کے دوران میرے بازو کا علاج نہیں ہونے دیا،نیب کی غفلت کے باعث میرابازو مستقل طور پر ٹیڑھا ہوگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد