ناروووال سپورٹس سٹی کیس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کا نیب کو ایک ماہ میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کاحکم

ناروووال سپورٹس سٹی کیس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کا نیب کو ایک ماہ میں ...
ناروووال سپورٹس سٹی کیس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کا نیب کو ایک ماہ میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کاحکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے نارووال سٹی سپورٹس کیس میں نیب کو ایک ماہ میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،لیگی رہنما احسن اقبال احتساب عدالت میں پیش ہوئے،احتساب عدالت نے نارووال سٹی سپورٹس کیس میں نیب کو ایک ماہ میں احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کاحکم دیدیا۔

احسن اقبال ریفرنس کا حکم سننے کے بعد روسٹرم پر آگئے،لیگی رہنمااحسن اقبال نے کہاکہ مجھے اچھے کام کرنے کی سزادی جا رہی ہے ،گزشتہ 18 ماہ کے دوران نارووال سٹی کو اجاڑ دیا گیا،نارووال سپورٹس سٹی پر وزیراعظم کی ہدایت پر کام روکا گیا،ہماری حاضریاں لگوائی جارہی ہیں مافیا آزادپھر رہا ہے۔

جج احتساب عدالت نے کہاکہ آپ نے جو کچھ کہنا ہے تحریری طور پر وکیل کے ذریعے کہیں ،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہاکہ کیس میں احسن اقبال ملزم نامزد ہیں ،عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد