ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے اپنے کیریئرکا سب سے اہم اعلان کردیا، کئی مداح مایوس

ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے اپنے کیریئرکا سب سے اہم اعلان کردیا، کئی مداح ...
ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے اپنے کیریئرکا سب سے اہم اعلان کردیا، کئی مداح مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو  (ویب ڈیسک)  روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپوا نے انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی ٹینس اسٹار نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ’ووگ‘ اور ’وینیٹی فیئر‘ جریدوں میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کیا۔32 سالہ شراپوا نے آخری بار 2014 میں گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتا جب انہوں نے دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔وہ آخری بار آسٹریلین اوپن میں کورٹ میں اتریں جہاں انہیں پہلے ہی راؤنڈ میں ڈونا ویکچ نے ناک آؤٹ کردیا۔اپنے آرٹیکل میں ماریہ شراپوا نے لکھا کہ وہ ٹینس کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔شراپوا کہتی ہیں کہ ان کی فٹنس اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ انٹرنیشنل ٹینس کو جاری رکھ سکیں ،انہوں نے ٹینس میں عروج حاصل کیا اب وہ اپنی نئی فیلڈ میں ایسا کرنے کےلیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ ماریہ شراپوا ماضی میں دنیا کی نمبر ون ٹینس پلیئر بھی رہ چکی ہیں جبکہ اپنے کیریئر میں وہ 5 گرینڈ سلم ٹورنامنٹس بھی جیت چکی ہیں۔ دنیا کی مہنگی ترین اسپورٹس ویمن کر فہرست میں شامل روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا نے 15 سال سے زائد عرصے کے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔

جیونیوز کے مطابق انہوں نے 17 سال کی عمر میں ومبلڈن جیت کر تہلکا مچایا اور مجموعی طور پر پانچ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیے لیکن ان کے کیریئر پر بد نما داغ ممنوعہ دوا کا استعمال اور اس کی پاداش میں 15 ماہ کی پابندی تھی۔

مزید :

کھیل -