اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا
اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا،عدالت نے نجی سکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیارپیراکو دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نجی سکولز کی فیسوںمیں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے نجی سکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیااورنجی سکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیارپیراکو دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ پیرانجی سکول کی فیسوں کے تعین کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لے ،اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد