جناح ہسپتال سے حاملہ خاتون کو باہر نکالے جانے کادعویٰ، مسجد کے واش روم میں نومولود کوجنم دیدیا

جناح ہسپتال سے حاملہ خاتون کو باہر نکالے جانے کادعویٰ، مسجد کے واش روم میں ...
جناح ہسپتال سے حاملہ خاتون کو باہر نکالے جانے کادعویٰ، مسجد کے واش روم میں نومولود کوجنم دیدیا

  



لاہور  (ویب ڈیسک) ڈاکٹروں پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ڈلیوری کیلئے لیبر روم میں داخل کرنے کے بجائے دھکے دیکر باہر نکال دیا، جس کے بعد خاتون نے جناح ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

دنیا نیوز  کے مطابق لاہور کا رہائشی شخص اپنی حاملہ بیوی کو ڈلیوری کیلئے جناح ہسپتال لے کر آیا تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کو 2 بجے کے قریب جناح ہسپتال لے کر آیا لیکن لیبر روم میں ڈاکٹروں نے داخل کرنے کی بجائے دھکے دیکر کر باہر نکال دیا۔شہری حماد نے کہا کہ میری بیوی کو تکلیف زیادہ ہوئی تو مسجد کے واش روم میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دے دیا۔

جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحیٰ سلطان کا کہنا ہے کہ اس معاملہ پر انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور