پی یس ایل میں مبینہ طورپر میچ فکسنگ کی کوشش کرنے والے تین افراد کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا ، بڑی خبر آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے نے انٹرنیشنل رکٹ کے تین اراکین کو گرفتار کیا ہے جو کہ پاکستان سپرلیگ کو بدنام کرنے میں ملوث تھے جن میں مہیندر کمار ، نریش کمار عرف کے جی اور نریش کمار عرف جانی شامل ہیں ۔
’’پرو پاکستانی ‘‘کی رپورٹ کے مطابق انٹر نیشنل ریکٹ میچ فکسنگ کرنے والوں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کر رہا تھا جو کہ ٹیرر فنانسگ اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں ، ان تینوں افراد کو کمر شل بینکنگ سرکل کی ایک انکوائری کے دوران بے نامی اکاﺅنٹس رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزام کے تحٹ حراست میں لیا گیاہے ۔
تینوں افراد کو انسپکٹر ظہور کی ایف آئی آر کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد وہ اس وقت تین روزہ ریمانڈ پر ہیں ۔ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو تینوں میچ فکسرز اور ان کے ساتھیوں کے نام ” سٹاپ پرسن بلیک لسٹ “ میں ڈالنے کی سفارش کی ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر چھاپوں میں ملزموں کے زیر استعمال چھ گاڑیاں کراچی کے مختلف علاقوں سے قبضے میں لے لی گئیں ہیں ۔