سپریم کورٹ ،سی ای او پی آئی اے ارشد محمود ملک تعیناتی کیس اورمردم شماری کیلئے ایم کیو ایم کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ ،سی ای او پی آئی اے ارشد محمود ملک تعیناتی کیس اورمردم شماری کیلئے ...
سپریم کورٹ ،سی ای او پی آئی اے ارشد محمود ملک تعیناتی کیس اورمردم شماری کیلئے ایم کیو ایم کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے ارشد محمود ملک تعیناتی کیس اورمردم شماری کیلئے ایم کیو ایم کی درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے ارشد محمود ملک تعیناتی کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 3مار چ کو سماعت کرے گا،سماعت کیلئے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
عدالت نے مردم شماری کیلئے ایم کیو ایم کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقررکردیں،ایم کیو ایم کی درخواستوںں پر سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیاگیا، جسٹس مشیر عالم،جسٹس مظہر اورجسٹس منیب 3 مارچ کو سماعت کریں گے ۔