پشاور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پشاور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی ؟ تفصیلات ...
پشاور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت کتنی تھی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دیربالا، چترال، مالا کنڈ، اورکزئی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ پنجاب کے شہر میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے لگے۔اس کے علاوہ پشاور اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 16 میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ضلع دیر تھا۔زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : ماحولیات