ہونڈا نے اپنی شاہکار موٹر سائیکل 125 پھر مہنگی کر دی ، اب قیمت کتنی ہے ؟ جانئے

ہونڈا نے اپنی شاہکار موٹر سائیکل 125 پھر مہنگی کر دی ، اب قیمت کتنی ہے ؟ جانئے
ہونڈا نے اپنی شاہکار موٹر سائیکل 125 پھر مہنگی کر دی ، اب قیمت کتنی ہے ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ کچھ عرصہ سے روپے کی قدر میں کمی کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آ یا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ردوبدل کر دیا ہے لیکن سی ڈی 70 کی قیمت برقرار ہے ۔
ویب سائٹ ” پاک ویلز “ کی رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے فی الحال قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں ہیں تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا ۔کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 75 ہزار 500 روپے برقرا ررکھی گئی ہے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 79 ہزار 500 سے بڑھا کر 80 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ ہونڈا کی شاہکار موٹر سائیکل سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 26 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے سی جی 125 سیلف سٹارٹ کی قیمت میں بھی 1300 روپے اضافہ کیا گیاہے اور قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 900روپے پر پہنچ گئی ہے ۔ہونڈا پرائیڈر بھی ایک ہزار روپے مہنگی کر دی گئی ہے جس کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔
سی جی 120 سیلف (ایس ای )ایک لاکھ پچاس ہزار 500 روپے پر فروخت کی جارہی تھی تاہم اس میں بھی اضافہ کیا گیاہے اور قیمت ایک لاکھ 1 ہزار 900 پر پہنچ گئی ہے ۔اس کے علاوہ سی بی 125 ایف ایک لاکھ 75 ہزار 500 ورپے ، سی بی 125 ایف ایس ای ایک لاکھ 77 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 150 ایف دو لاکھ 19 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے ۔

مزید :

بزنس -