سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت،42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمدہوگی

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت،42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمدہوگی
سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت،42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمدہوگی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،جس سے 42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمدہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میںگیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،گیس کے ذخائر گولارچی بلاک میں دریافت ہوئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ گولارچی بلاک سے 42 لاکھ کیوبک فٹ گیس یومیہ برآمدہوگی ،ذرائع کامزید کہناتھاکہ گولارچی بلاک میں 14 فروری 2020 کو کھدائی کاکام شروع کیاگیا ،20 ہزار 739 میٹر گہرائی پر گیس کے ذخائردریافت ہوئے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی